خیبر پختونخوا کے علاقے کرم ایجنسی میں جاری جرگے میں شرکت کیلئے جانے والی حکومتی وفد کی ہیلی کاپٹر کے قریب فائرنگ کا واقعہ سامنا آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اور اس وقت جرگہ جاری ہے، جرگہ میں صوبائی وزیر قانون ،آفتاب عالم،چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام شریک ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالکرم کا کہناہے کہ علاقہ میں فائرنگ معمول کی بات ہے، ہیلی کاپٹر کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری کے مطابق قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں جاری ہے امن جلد بحال کریں گے،پاک فوج کے دستے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ تشویش کااظہارکیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،فائرنگ میں وفد اور ہیلی کاپٹر کا محفوظ رہنا تسلی بخش ہے،کرم میں قیام امن کے لیئے سنجیدہ کوششیں بروئے کار لانی ہونگی۔