ملک بھر میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتیں۔

ملک بھر میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتیں۔

ملک بھر میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت ریکٹرسکیل پر 7.7ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد  سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید  جھٹکے محسوس کئے گئے ۔  لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سےلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تھا ۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن میں 180 کلومیٹر زیر زمین تھا ۔

اسلام آباد میں زلزلے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص چل بسا ،سوات میں دیوار گرنے سے بچی سمیت دو افراد چل بسے ،شموزئی میں دیوار گرنے سے ایک شخص چل بسا،صوابی میں تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

ملاکنڈ میں وولن سینٹربٹ خیلہ کی دیوار گرگئی۔بونیر میں زلزلے سے درجنوں مکانات تباہ،زخمیوں کی تعداد 40ہوگئی،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈگر منتقل کردیاگیا،اپر سوات میں زلزلہ نے تباہی مچادی،انفراسٹرکچرکوشدید نقصان پہنچا، سوات سید وہسپتال میں زلزلے کے 10زخمیوں کو لایاگیا،

گلگت میں ز لزلہ کے باعث شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ،ہربن کے مقام پرشاہراہ قراقرم بند ،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

پنجاب میں لاہور، بہاولپور، لودھراں، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، کوٹ مومن، مڈھ رانجھا، چکوال، ہٹیاں بالا، کوٹ ادو، شجاع آباد، کلور کوٹ، کالا شاہ کاکو، واں بچھراں، ڈسکہ، اوچ شریف، دریا خان ، ڈی جی خان، کوٹ ادو، لودھراں اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشاور، کوہاٹ، صوابی، کرک، پارا چنار، ڈی آئی خان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی شہریوں نے زمین کی لرز کو محسوس کیا۔

 پاکستان کے علاوہ تاجکستان ، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، بھارت، کرغیزستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ 9 بج کر 47 منٹ پر آیا،9 بج کر 49 منٹ پر آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر پولی کلینک اور  پمز اسپتال میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔

















اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us