سندھ کے مختلف اضلاع میں 5 دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

Double riding has been banned for 5 days in different districts of Sindh

سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔سندھ کے 13 مختلف اضلاع میں پابندی عائد کی گئی ہے ۔ حیدرآباد ، دادو ، سکھر ، خیر پور ، گھوٹکی ، لاڑکانہ ، قمبر ، جیکب آباد کشمور اور شہید بے نظیر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگئی ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، امریکا کا ویزے کے حوالے سے اہم اعلان

کراچی کے ضلع وسطی ، شرقی اور جنوبی میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی۔ 8 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی۔ 25 ستمبر سے 29 ستمبر تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔سری جانب ڈپٹی کمشنر حیدر آباد طارق قریشی نے ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات اور درپیش مسائل کے حل کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی ۔

اس موقع پر اجلاس میں میونسپل کمشنر ایچ ایم سی انیس احمد دستی، ایم ڈی واسا انجم سعید ،چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، حیسکو ایس ای سرکل ون اور ٹو کے علاوہ مذہبی تنظیموں کے علما کرام نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے تمام اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رابطے کے فقدان کو ختم کریں اور ربیع الاول کے دوران علما ء کرام اور منتظمین کو تقاریب کے انعقاد میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنائیں ۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے شہر کے مختلف پمپنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قبل ازوقت موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے تلسی داس پمپنگ سٹیشن سٹی، پمپنگ سٹیشن لطیف آباد یونٹ نمبر 2اور قاسم پمپنگ سٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us