وہ ممالک جہاں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا

وہ ممالک جہاں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا

کئی ممالک میں جمعہ 15 ستمبر کو ماہ صفر کا اختتام ہو گیا، پاکستان سمیت کئی ممالک میں 17 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں جمعہ 15 ستمبر کو ماہ صفر کا اختتام ہو گیا۔ ان ممالک میں 15 ستمبر کو ماہ صفر کی 30 تاریخ پر ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، جس کے بعد ان ممالک میں کل بروز ہفتہ یکم ربیع الاول ہو گی۔

عمرہ زائرین کیلئے بُری خبر۔

دوسری جانب پاکستان سمیت بیشتر اسلامی اور غیر مسلم ممالک میں تاحال ماہ صفر کا اختتام نہیں ہوا۔ بیشتر ممالک میں کل بروز ہفتہ 16 ستمبر کو ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، یوں ان ممالک میں اتوار 17 ستمبر کو ماہ ربیع الاول کا آغاز ہو گا۔ 

پاکستان میں ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروزہفتہ بمقام وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان، کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔

اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد جبکہ فنی معاونت کیلئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی ٹیلی فون کے ذریعے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ 

مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران میں مفتی ضمیر احمد ساجد،مفتی محمد اقبال نعیمی،مفتی عبدالسلام جلالی،مولانا ابو بکر صدیق،مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی،علامہ مصطفی حیدر نقوی،پیر محمد ممتاز احمد ضیا نظامی و دیگرعلما کرام شریک ہوں گے۔

جبکہ پورے ملک میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاورمیں منعقد کیے جائیں گے، جس میں ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خاص کر لاہور میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول 1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 16ستمبر 2023 بمطابق 29صفر المظفر بروز ہفتہ کمیٹی روم ایوان اوقاف نزد لاہور ہائی کورٹ لاہور میں غروب آفتاب سے نصف گھنٹہ قبل منعقد ہو گا۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us