سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبرآ گئی۔

There is a big news about cement prices.

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 117 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ 3 چھٹیاں

اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ملک سے 1175000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 117 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 541000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ اگست میں 725000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ سال اگست میں 387000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ جولائی کے مقابلے میں اگست میں ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 61 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی۔

جولائی میں 450000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو اگست میں بڑھ کر 725000 ٹن ہوگئیں۔مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں 7714000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5337000 ٹن تھیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us