وہ بہترین غذائیں جو آپ کا وزن نہیں بڑھاتیں

The best foods that won't make you gain weight

شاید ہی کوئی ہوجسے اچھا کھانے کا شوق نہ ہو، لیکن ایسے خوش نصیب کم ہی ہیں جو زیادہ کھائیں بھی اور وزن میں اضافہ بھی نہ ہو۔

آنکھوں کی رنگت تبدیل کرنےکامحفوظ طریقہ دریافت

کھانے کے شوقین افراد کیلئے وزن کم کرنا ایک خواب کی سی حیثیت رکھتا ہے، اور دنیا میں صفر کیلوری والی غذاؤں جیسی کسی چیزکا وجود نہیں ہے۔

وہ بہترین غذائیں جو آپ کا وزن نہیں بڑھاتیں

لیکن کچھ ایسی غذائیں ہیں جن کو زیادہ مقدار میں کھایا جاسکتا ہے، کیونکہ ان کھانوں میں فائبر کی مقدارزیادہ ہوتی ہے۔یہ غذائیں آپ وزن میں اضافے کے خوف کے بغیر با آسانی کھا سکتے ہیں۔
انڈے

وہ بہترین غذائیں جو آپ کا وزن نہیں بڑھاتیں

انڈے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ زردی میں زیادہ تر غذائی اجزاء اور انڈے میں پروٹین کا تقریبا آدھا حصہ ہوتا ہے۔ انڈے ایک مکمل پروٹین ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان میں تمام ضروری آمائینو ایسڈ ہوتے ہیں۔
اوٹ میل(Oatmeal)

وہ بہترین غذائیں جو آپ کا وزن نہیں بڑھاتیں

دلیہ عام طور پر ناشتے میں لیا جاتا ہے۔ اس کوناشتے میں کھانا آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہونے کا احساس دلائے گا۔دلیہ میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ بہت زیادہ پانی جذب کرتا ہے۔ لہذا دن میں اس کو کم مقدارمیں لیا جائے، جبکہ ناشتے یا رات کے کھانے کے لیے یہ ایک اچھا آپشن ہے۔

پھلیاں

وہ بہترین غذائیں جو آپ کا وزن نہیں بڑھاتیں

پھلیاں، مٹر اور دال فائبر اور پروٹین زیادہ ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں، جو وزن کم کرنے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔چونکہ پھلیاں زیادہ پروٹین اور فائبرلیے ہوتی ہیں، لہذا وہ انتہائی مفید ہیں۔

سیب

وہ بہترین غذائیں جو آپ کا وزن نہیں بڑھاتیں

پھل متوازن غذا کا ایک لازمی جزو ہیں۔ متعدد مطالعات کے مطابق پھل کھانے کا تعلق کیلوری کی کھپت میں کمی سے ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔خاص طور پرسیب زیادہ تسکین بخش غذا ہے۔ سیب آپ کو پیٹ بھرا ہونے کا احساس دلاتے ہیں کیونکہ ان میں پیکٹین نامی فائبر ہوتا ہے جو قدرتی طور پر ہاضمے میں دیر لگاتا ہے۔سیب میں کیلوریز کم، پانی اور فائبر زیادہ ہوتے ہیں۔

سٹرس پھل(Citrus Fruits)

وہ بہترین غذائیں جو آپ کا وزن نہیں بڑھاتیں

سیب کی طرح ان رس والے پھلوں میں پیکٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہاضمے کو سست کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ان میں بہت زیادہ پانی بھی ہوتا ہے۔نارنجی اور انگور کا شمار ان پھلوں میں ہی ہوتا ہے۔ گریپ فروٹ کا استعمال وزن میں کمی میں مدد کے لیے جانا جاتا ہے۔موٹاپے کے شکار افراد گریپ فروٹ سے با آسانی اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق چھ ہفتوں تک کھانے کے اوقات میں روزانہ تین بار انگور کھانے کے نتیجے میں وزن میں معمولی کمی اور کمر کے دائرے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

مچھلی

وہ بہترین غذائیں جو آپ کا وزن نہیں بڑھاتیں

مچھلی میں پروٹین اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔مچھلی چکن اور گائے کے گوشت کے مقابلے میں پروٹین کے حوالے سے زیادہ اطمینان بخش ہوسکتی ہے۔

ابلے ہوئے آلو

وہ بہترین غذائیں جو آپ کا وزن نہیں بڑھاتیں

بہت سے افراد وزن کم کرنے کے دوران آلوکھانے سے بچتے ہیں، لیکن انہیں ایسا ہر گز نہیں کرنا چاہئے۔آلو میں وٹامنز، فائبر اور دیگر ضروری اجزاء بہت زیادہ ہیں۔ ان میں مزاحمتی نشاستہ بھی شامل ہے، جونشاستہ کی ایک شکل ہے۔لیکن وزن کی کمی کیلئے ماہرین ابلے آلو کھانے پرزیادہ زوردیتے ہیں۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us