اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں : پاکستان

Always ready for economic development and environmental protection: Pakistan

 نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کو اہمیت  دیتا ہے۔ پاکستان اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ہمالیہ ریجن کے تحفظ کے لیے چائنا میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا،کانفرنس کا انعقاد چینی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام تبت میں کیا گیا ۔

زلزلہ کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

کانفرنس میں پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں چینی وزیر خارجہ مسٹر واناگ ای بھی موجود تھے،کانفرنس میں ہمالیہ ریجن کے تحفظ کے لیے اقدامات پر جائزہ لیا گیا ۔

 کانفرنس میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی خطاب کیا ،وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کو اہمیت  دیتا ہے۔ پاکستاب اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے  ،پاکستان اس فورم میں  ہم آہنگی توازن قائم کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،پاکستان میں ہم  اپنے جنگلات کے رقبے کو بڑھا رہے ہیں،ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کی ہماری جستجو میں، ہمیں چین کی کامیابیوں اور اقدامات سے رہنمائی حاصل ہے۔ 

دوسری جانب وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے  چینی ہم منصب سے ملاقات  کی ہے،چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو خوش آمدید کہا ،ملاقات میں جاری ہمالیہ ریجن کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  چینی وزیر خارجہ  وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چائنا کے درمیان تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم کو بی آر آئی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ چائنا میں  والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں،ملاقات میں پاکستان میں جاری منصوبوں  پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ،ملاقات میں چائنا میب پاکستان کے  سفیر معین الحق بھی موجود تھے۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us