امریکا نے اسرائیل کو بچانے کیلئے چین سے مدد مانگ لی

America asked China for help to save Israel

امریکا نے فلسطین اور اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے چین سے مدد مانگ لی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے چینی وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے اسرائیل فلسطین تنازع کو بڑی جنگ میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کی اپیل کردی۔ 

موت کی پیشگوئی کرنے والی بلّی۔

امریکی وزیر خارجہ سے رابطے کے دوران چینی وزیر  خارجہ نے فوری بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے اور تنازع کے قابو سے باہر نکلنے کا خدشہ ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سویلین کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کے ہر عمل کی مذمت کرتا ہے۔ یادرہے  کہ فلسطینیوں کا لہو ارزاں ہوچکا ہے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں شہدا کی تعداد 2200 سے تجاوز  کرچکی ہے۔

 نوہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں، شہدا میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔  دوسری جانب ظالم اسرائیلی فوج غزہ سے نقل مکانی کرنے والے قافلوں پر بھی بارود برسا نے لگی ۔ 

ایک سو کے قریب فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ عالمی برادری خاموش تماشائی، نہتے فلسطینیوں کی مدد کو کوئی نہ پہنچا۔صیہونی ریاست نے مزید حملوں کی دھمکی دیدی۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ پر شدید بمباری محض شروعات ہے۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us