بی جے پی رہنمانےپھندا لگا کر خودکشی کر لی

A BJP leader committed suicide by setting a trap

بھارت میں خودکشی کے واقعات تھم نہ سکے،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی بی جے پی رہنما پوجا دادو نے نامعلوم وجوہات کے باعث پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق بی جے پی رہنما پوجا دادو نے ہفتے کی شب اپنے گھر پر پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی۔

نوازشریف کی واپسی،کورٹ مارشل؟

لواحقین خاتون رہنما کی لاش کو  ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹر نے پوجا دادو کی موت کی تصدیق کردی، بھا رت کے مرکز میں حکمران بی جے پی کی ضلعی صدر پوجا دادو کی بڑی بہن بھی بی جے پی کی عہدیدار ہیں جبکہ ان کے آنجہانی والد بھی ایم ایل اے کے عہدے تک پہنچے تھے۔

بی جے پی رہنمانےپھندا لگا کر خودکشی کر لی

خودکشی سے 12 گھنٹے قبل ہی پوجا دادو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی،اپنے علاقے کے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے 2 حقیقی بھائیوں کے لواحقین کو تسلی دینے والی بی جے پی رہنما پوجا دادو کے متعلق اہلِ علاقہ میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ ان کی موت خودکشی تھی یا اس کی سیاسی وجوہات ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پوجا دادو اپنے خاندان پر بڑھتے ہوئے قرض کے باعث پریشان تھیں اور بعض قریبی رشتہ داروں کا بیان ہے کہ ہوسکتا ہے کہ قرض اتار نہ سکنے کے باعث پوجا دادو نے خودکشی کا سوچ لیا ہو۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us