بالاکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف و ہراس

Earthquake shocks in Balakot, panic among people

بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔عینی شاہدوں کے مطابق زلزلے سے درودیوار ہل گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

رِنگ آف فائرکا نظارہ دیکھنے کیلئے تیارہوجائیں۔

آج 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کی 18ویں برسی بھی منائی جا رہی ہے، 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ سے مظفرآباد، باغ، راولا کوٹ، نیلم اور جہلم ویلی، مانسہرہ اور بالات کوٹ میں بہت بڑی تباہی آئی تھی۔8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ 7.6 ریکٹر سکیل کی شدت کا تھا جس سے 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے، 33 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3 لاکھ نجی املاک تباہ ہوئیں۔

کل ہفتہ کے روز پڑوسی ملک افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات مین 3۔6 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس سے سینکڑوں افراد جاں بحق ہو گئے اور سینکڑوں زخمی ہیں۔ اس زلزلہ سے ہرات شہر کے نواحی علاقوں اور دیہات میں شدید نقصان ہوا جبکہ ہرات شہر میں بھی کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us