سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10ہزار ڈالر جرمانہ عائد

Former US President Donald Trump was fined 10,000 dollars

 نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جرمانہ جج آرتھر اینگورون نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کرنے پر عائد کیا۔

پٹرول کی قیمت میں کتنے روپےفی لیٹرکمی؟

 سابق امریکی صدر نے تین ہفتے قبل جزوی گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کی تھی، گیگ آرڈر 3 اکتوبر کو ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جج آرتھر اینگورون کے پرنسپل لاء کلرک کی توہین کرنے پر جاری کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا موقع ہے جب سابق امریکی صدر کو ان کے عدالت سے باہر کے تبصروں پر سزا سنائی گئی ہے ،اس سے قبل 20 اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ پر جج کے لا کلرک کیلئے توہین آمیز بیان نہ ہٹانے پر 5 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us