کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار

Kuwait is ready to invest 10 billion dollars in Pakistan

 کویت پاکستان میں  دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکیلئے تیار ہے تفصیلات کےمطابق کویت کے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں نگران وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں بات ہوئی۔ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ۔ اس  میں کویت کی پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم فیصلے ہوئے ۔ 

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں۔

نگران وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون کے فیصلوں کی توثیق کی۔  وفاقی کابینہ نے کویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری آبی وسائل، معدنیات، فوڈ سکیورٹی کے شعبوں میں کی جائے گی۔

کابینہ نے قانون سازی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے 13 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے 15 نومبر کے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرےگا۔

ان منصوبوں میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے مینگرووز کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے، اور تحفظ خوراک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔نگران وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔









اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us