بھارت میں 6.4 شدت کا زلزلہ

6.4 magnitude earthquake in India

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں 6.4 شدت کے شدید زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں جمعے کی رات مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 32 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

اداکارہ کا انتقال ہوگیا۔

نئی دہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز نیپال تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔  بھارت اور نیپالی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ریاست بہار، نوائیڈا، پٹنہ سمیت شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ پاکستان کے ادارہ برائے ہنگامی حالات (پی ایم ڈی) کے مطابق رات گیارہ بج کر 03 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی تیس کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز نیپال تھا۔



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us