زلزلے کے جھٹکے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Earthquake experts sounded the alarm

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،نیپال کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زمین 5.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

6.4 شدت کا زلزلہ،120 افرادہلاک، متعدد زخمی

،نیپالی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روزدوپہر 4 بج کر 16 منٹ پر آیا جس کا مقام نیپال مرکز اور گہرائی دس کلومیٹر تھی، زلزلے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ 

خیال رہے کہ تین روز قبل نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور کئی املاک تباہ ہوئیں جس کے تلے دب کر 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے چند گھنٹوں کے دوران آنے والے تیسرے زلزلے کے بعد خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور بالخصوص پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو گھروں سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا مشورہ دیدیا گیا  ہے۔ 

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے،  زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔

 زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔   زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔










اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us