زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے۔ سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔
سعودی عرب نے پاکستانی نجی حج ٹور آپریٹرز کا مطالبہ مان لیا
سعودی عرب نے پاکستانی نجی حج ٹور آپریٹرز کا مطالبہ مان لیا
تاہم ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر گزشتہ روز آنے والےزلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 170 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 4.3 تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔