قمبر میں خطرناک مرض خناق سے 4 بچے جاں بحق

4 children died of dangerous diphtheria in Kambar

قمبر میں خطرناک مرض خناق سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع قمبر کی تحصیل میروخان میں خطرناک مرض خناق پھیلنے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، محکمہ صحت انتظامیہ کی نااہلی کے باعث خناق کی بیماری اضافہ ہونے لگا۔

انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ، 20 روز کے دوران 4 بچے جان کی بازی ہار چکے ،گاؤں چاکر خان میں 14 سالہ حلیماں چانڈیو خناق کی بیماری کی وجہ سے جاںبحق ہو گئی ،چھوٹا بھائی علی چانڈیو اس ہی مرض میں ہسپتال میں داخل ہے ۔

 15 روز کے دوران گاؤں عمر خان گوپانگ میں بھی 7 سالہ ضمیر حسین 5 سالہ دلدار گوپانگ اور 6 سالہ نعمان ٹگڑ جاںبحق ہو گئے ، علاقے میں 20 روز کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔

جاںبحق بچی حلیماں چانڈیو کوہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر فوت ہو گئی   محکمہ صحت نے بچوں کی اموات کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا،بچوں کی اموات بڑھنے سے علاقے میں خوف کی فضا میں بھی اضافہ ہو گیا۔

موٹرسائیکل رکشہ کی رجسٹریشن کیلئے نئے قواعد، نوٹیفکیشن جاری

 اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کرانے تک محدود ہیں، علاج اور ویکسین فراہم نہیں کی جا رہی۔









اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us