امریکا میں یوٹیوب چینل پر فالوورز اور ویوز کیلئے اپنے ہی طیارے کو تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیلیفورنیا میں وفاقی استغاثہ نے پیر کو کہا کہ جیکب نے یہ جرم اپنے لیے سوشل میڈیا فالوورز بڑھانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا، اس قسم کے طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
بھارتی ائیرپورٹ پانی میں ڈوب گیا۔
30 سالہ یوٹیوبر پائلٹ ٹریور جیکب نے دسمبر 2021 میں کیلی فورنیا میں اپنا طیارہ اُڑایا اور یوٹیوب چینل کے لیے عکس بندی بھی کرتے رہے۔ اسی دوران وہ پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر طیارے سے باہر آگئے اور طیارے کو زمین پر گرنے دیا۔
طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس سارے خطرناک منظر نامے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی تھی۔ ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا اور آناً فاناً فالوورز کی تعداد بھی بڑھ گئی تھی۔امریکا کی فیڈرل ایوی ایشی ایڈمنسٹریشن نے جان بوجھ کر اپنے طیارے کو تباہ کرنے اور کسی بڑے حادثے کے امکان کو بڑھانے پر یوٹیوبر جیکب کو گرفتار کرکے ان کا جہاز اُڑانے کا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔