کینیا جانے والوں کو اب کسی ویزے کی ضرورت نہیں!

Visitors to Kenya no longer need a visa!

اب کینیا جانے کے خواہشمند افراد کو مزید کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صدر نے غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی۔کینیا کے صدر ولیم روٹو نے گزشتہ دنوں اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر سے کینیا آنے والے افراد کو جنوری سے کسی ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جعلی پاسپورٹ بنانے کا معاملہ۔

روٹو نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام سیاحوں کو ویزہ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہ ہو۔ اس کے بجائے انھیں پہلے سے الیکٹرانک سفری اجازت مل جائے گی۔صدر کا نیروبی میں آزادی کے 60 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب دنیا کے کسی بھی کونے سے کسی بھی فرد کو کینیا آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں رہے گی۔

روٹو طویل عرصے سے اس بات کی وکالت کرتے نظر آئے ہیں کہ افریقی براعظم میں ویزا فری سفر سہولت مہیا کی جائے۔کانگو میں اکتوبر میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ افریقی ممالک کے لوگوں کو 2023 کے آخر تک کینیا جانے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ سیاحت کی صنعت کینیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یہاں سیاح بحر ہند کے ساحل سمندر پر اپنی تعطیلات گزارنے اور وائلڈ لائف سفاری کا نظارہ کرنے آتے ہیں۔ 





حوالہ 

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us