کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کے تحت آج مزید 30 نئی بسیں شامل کی جائیں گی۔نئی بسوں کا افتتاح نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کریں گے۔اس حوالے سے تقریب کا انعقاد مزار قائد کے قریب کیا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آفیشل ایکس ہینڈل پراپنی پوسٹ میں بتایا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے موجودہ بیڑے میں 30 ہائبرڈ ڈیزل بسیں شامل کی جائیں گی۔
تعلیمی ادارے کب کھلیں گےیا نہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے پیغام جاری کردیا۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہر میں 50 الیکٹرک بسیں بھی آپریشنل کی جائیں گی۔
30 Hybrid Diesel buses will be added to the existing fleet of Peoples Bus Service in Karachi. While 50 Electric Buses will also become operational in the city. Another decision taken by PPP Sindh Govt will materialise tomorrow #KarachiWorks pic.twitter.com/JbekyQMe1a
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) January 9, 2024
ایکس پر شہر قائد کے باسیوں کو یہ خوشخبری سنانے والے مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔