بانی فیس بک نے گائیں پالناشروع کردیں،خوراک کیاہو گی؟بڑادعویٰ سامنے آ گیا

The founder of Facebook started raising cows, what will be the food? A big claim has come out

انسانی نسل کشی کی حمایت میں سرگرم طاقتوروں کی دنیا میں فیس بک کے شریک بانی مارک زکر برگ نے بہترین نسل کی گائے کو بڑے اہتمام سے پالنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کا لذیذ گوشت مزے لے لے کر کھا سکیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے معروف ارب پتیوں میں سے ایک مارک زکر برگ گائے کی اس نسل کو بطور خاص کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس لیے انہوں نے اسے کی پرورش میں میکادامیا کی خوراک اور بئیر کو پانی کے طور پر شامل کا ہے۔

جاپان میں کوبے کے بیل کے گوشت کی روایت کے بعد یہ مارک زکر برگ ہوں گے جو گائے کو اہتمام سے پالیں اور پھر کھالیں گے۔جاپان میں کوبے کے گوشت کے پارچے بہت ہی مہنگے فروخت ہونے کی روایت ہے۔اس سلسلے مارک زکر برگ نے انگس اور واگیو دونوں قسم کے گائے پالنے کی شروعات کی ہیں۔

 پہلی قسم کی گائے کا گوشت بہت طاقت والا جبکہ دوسری قسم کی گائے کا گوشت ذائقے میں بہترین سمجھا جاتا ہے۔ اس گوشت کو زکر برگ نے جس طرح انسٹا گرام پر دکھایا ہے اس سے لگتا ہے۔

 وہ گائے کے اس گوشت کی پیداوار کو کاروباری طور پر بھی فروخت کرنےکا سوچ سکتے ہیں۔اس گائے کے گوشت کو مزے لے لے کر کھانے کے لیے زکر برگ اس کی پرورش آسٹریلیا کی سوغات میکا دامیا کے خشک میوے کے علاوہ شراب کی قسم بئیرسے کرنا چاہتے ہیں۔












اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us