شعیب ملک کی تیسری شادی ،اب ' اذہان' کس کے پاس رہے گا ؟ معاملات طے پا گئے

Shoaib Malik's third marriage, who will have 'Izhaan' now? Things were settled

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ ر شعیب ملک کی تیسری شادی کے بعد  اب ان کی دوسری بیوی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی تصدیق ہو گئی ہے ، جس بعد سوشل میڈیا پر ایک اور معاملہ زیر بحث آیا ہو سٹار جوڑی کے بیٹے ’اذہان ‘ کے حوالے سے تھا کہ آیا وہ اپنے والد یا والدہ کے پاس رہے گا۔

شعیب ملک کی تیسری شادی ،اب ' اذہان' کس کے پاس رہے گا ؟ معاملات طے پا گئے

 تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ تیسری شادی کر لی ہے جبکہ ثناء  کی یہ دوسری شادی  ہے ،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شعیب ملک نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

 سابق کپتان نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں  اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ۔  شعیب ملک کی تیسری شادی کے بعد ان کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے اور ذرائع کے مطابق دونوں نے باہمی اتفاق کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیر گردش تھیں،علیحدگی کے بعد جوڑے نے فیصلہ کیا ہے۔کہ ان کا بیٹا اذہان اپنی والدہ کے پاس رہے گا اور دونوں مل کر بیٹے کی کفالت کریں گے۔خیال رہے کہ دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔













اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us