دیپالپور کے علاقہ حویلی لکھا میں امام مسجد نے 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔محلہ رسول پورہ کی رہائشی سعدیہ قرآن کی تعلیم کیلئے مسجد آئی تو قاری اسلم رضا نوری نے باقی بچوں کو چھٹی دیکر معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر زیر علاج سعدیہ کو میڈیکل کیلئے پولیس کی نگرانی میں اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔