آن لائن کام کرنے والوں کیلئےجاپان جانےکا سنہری موقع

Golden opportunity to go to Japan for online workers

کیا آپ کسی کمپنی کے لیے گھر سے کام کر رہے ہیں، اور کسی دوسرے ملک میں منتقل ہونا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو جاپان آپ کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ ہاں، اگر جاپان میں رہنا اور کام کرنا آپ کا خواب ہے، تو یہ جلد ہی ممکن ہو جائے گا،جاپان 6 ماہ کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ 

خیال رہے کہ ڈیجیٹل نومیڈ کی اصطلاح ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو دفتر سے دور رہتے ہوئے گھر سے یا کہیں اور کام کرتے ہیں۔ جاپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام مارچ 2024 کے آخر میں شروع کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت، جاپانی رہائشی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی سالانہ آمدنی کم از کم $67,557 ہونی چاہیے۔ یہ ویزا 49 ممالک اور خطوں کے لوگوں کے لیے ہوگا۔ لیکن ان ممالک یا خطوں کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکیں۔

 خواہش مندوں کے لیے آمدنی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس بھی ضروری ہو گا،اس پروگرام کے تحت جاپان کا ویزا حاصل کرنے والے اپنے شریک حیات اور بچوں کو بھی وہاں لا سکیں گے۔جاپانی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل نومیڈ ویزوں کے حامل افراد کو مستقل رہائشی کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔

 جبکہ ان کے قیام کی مدت میں فوری طور پر توسیع نہیں کی جائے گی,ان افراد کو 6 ماہ بعد اپنے ملک واپس جانا ہوگا جس کے بعد انہیں دوبارہ ویزا کی پیشکش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ جاپان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 میں ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے جس کی تفصیلات اب جاری کر دی گئی ہیں۔















اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us