بہاولپور ؛7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

Bahawalpur: Public holiday announced on March 7
بہاولپور میں میلہ جنن پیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان ، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔  تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ 7 مارچ بروز جمعرات ضلع میں مقامی تعطیل ہوگی۔

  چنن پیر کا میلہ 7 جمعراتوں پر مشتمل ہوتا ہے،آخری جمعرات 7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے، چنن پیر کے منفرد میلہ پر مسلمان اور ہندو عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔  بہاولپور بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع بھر عام تعطیل کے موقع پر میٹرک امتحانات کو مستثنی قرار  دیا گیا ہے۔
Latest News

چھٹیوں کے حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

7 مارچ کو ہونے والے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہینگے،جغرافیہ، کمرشل جغرافی، کمپوٹر ہارڈویر، انوائرمنٹل سٹڈیز اور ہوم اکنامکس کے پرچے معمول کے مطابق ہونگے۔ 




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us