وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان

Cigarettes are likely to be expensive in the federal budget
آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان  ہے،سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15سے 19فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔  ذرائع وزارت صحت کاکہنا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے پر سفارشات مرتب ہو رہی ہیں،وزارت صحت کو سگریٹ پر ٹیکسز کی سفارشات بھجوائی گئیں ہیں ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹوبیکو کنٹرول سیل نے سگریٹ مہنگا کرنے کی سفارشات تیار کیں،وزارت صحت سفارشات رواں ہفتے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

 ذرائع کاکہنا ہے کہ سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15سے 19فیصد تک اضافے کا امکان ہے،حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم سے کم قیمت 127روپے مقرر کی،حکومت سگریٹ پیکٹ پر 120روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لےرہی ہے،سگریٹ قیمتوں بارے سفارشات کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی،سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15 سے 19 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ 
  ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں لوکل انڈسٹری کا سگریٹ پیکٹ 90 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ملٹی نیشنل سگریٹ ساز کمپنیز نے گزشتہ سال 173 ارب ٹیکس دیا تھا، لوکل سگریٹ ساز کمپنیز نے گذشتہ سال 240 ارب ٹیکس چوری کیا تھا،ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں اضافے کا امکان ہے۔ 



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us