سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

Pictures of Sonakshi Sinha and Zaheer Iqbal's henna ceremony have gone viral
 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے ہونے والے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں اس جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ حنا کی تصویر شیئر کی۔تصویر میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
مہندی کی تقریب کے لیے سوناکشی سنہا نے گولڈن اور براؤن سے ملتے جلتے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر آف وائٹ رنگ کے کُرتا پاجامے میں نظر آئے۔

اس کے علاوہ سوناکشی سنہا کے گھر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ شادی کی تقریبات کے لیے لائٹیوں سے سجا ہوا ہے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک ہوا تھا جس میں یہ جوڑا اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رہا تھا۔دعوت نامے کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔


حوالہ 

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us