مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں کا پاکستانی نژاد فیملی پر بدترین تشدد

The worst violence against a family of Pakistani origin by police officers at Manchester Airport
مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں نے برٹش پاکستانی فیملی کے 2 نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر 5اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل میں دیکھاجا سکتا ہے کہ مانچیسٹر پولیس  اہلکار ایک مسلمان لڑکے کو نیچے لٹا کر اس کے سر پر لاتیں ماررہے ہیں جبکہ ماں اپنے بیٹے کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔ 

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد کرنے والے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ اس میں ملوث 7 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے مذکورہ پر بیان دیا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں میں جھگڑا ہوا تھا جہاں پولیس موقع پر پہنچی،مطلوبہ شخص نے گرفتاری کی کوشش پر اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق ہاتھا پائی میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، حالات پر قابو پانے کیلئے  آرمڈ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا، ایئرپورٹ پر پولیس تشدد کی ویڈیو کا متعلقہ محکمہ تحقیقات کر رہا ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us