نوجوان کا ہینڈل اور پہیے کے بغیر موٹر سائیکل پر خوفناک کرتب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

A young man's stunt on a motorcycle without a handle and wheel, the video has gone viral on social media
دوستوں کو متاثر کرنے یا تفریح کی غرض سے بہت سے لوگ سڑکوں پر موٹر سائیکل کے کرتب دکھاتے پھرتے ہیں اور اس شوبازی میں وہ اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔ مصر میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا کہ ایک نوجوان نے اگلے پہیے اور ہینڈل کے بغیر موٹر سائیکل چلا کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ پر بہت سے صارفین نے اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس خطرناک حرکت پر کڑی تنقید کی۔ 

LOADING...

مصر کے علاقے میں ایک نوجوان نے حیران کن طور پر ایسی موٹر سائیکل چلائی جس کا ہینڈل اور اگلا پہیہ ہی غائب تھا، یہ ہی نہیں انتہائی تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے وہ موٹرسائیکل پر کھڑا ہوگیا۔

اس خوفناک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کمنٹس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے جس کے نتیجے میں کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے اور درجنوں بے گناہ افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ مصر کی وزارت داخلہ نے مذکورہ ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور بیان جاری کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والا نوجوان ڈمیتا کا رہائشی ہے، موٹر سائیکل سوار کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے، تاہم نوجوان نے اپنی اس گھناؤنی حرکت کا اعتراف کیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ بھی مصر میں حکام نے اسی طرح کے مختلف واقعات میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جو مصر کی سڑکوں پر اسی طرح کے خطرناک کرتب کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کررہے تھے۔



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us