چھوٹے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑی مانی جاتی ہے ، ان کے چاہنے والے دنیابھر میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان سے متعلق کوئی بھی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی ہے ، ایسے ہی کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ یہ جوڑی اپنے بیٹوں کی آیاکو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ دیتے ہیں ، جس پر انہوں نے اب ردعمل دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف رپورٹس میں کئی بار یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیف اور کرینہ کے بیٹوں کی دیکھ بھال کے لیے للیتا لاکھوں روپے کی تنخواہ لیتی ہیں۔
اس حوالے سے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران للیتا ڈی سلوا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ واقعی تیمور اور جے کی دیکھ بھال کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ نتخواہ لیتی ہیں؟ للیتا نے سوال پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے بھی ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ ملے، آپ کے منہ میں گھی شکر ہو لیکن یہ محض افواہیں ہیں، میری تنخواہ اتنی نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کرینہ کپور ایک ذمہ دار ماں ہیں، وہ اپنے بچوں کا شیڈول خود بناتی ہیں اور اپنی مصروفیت کے دوران بھی بچوں پر نظر رکھتی ہیں ، للیتا نے کہا کہ کرینہ کپور اپنی مصروف روٹین میں بھی بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی کوشش کرتی ہیں، ہم اکثر اُن کی شوٹنگ پر بھی تیمور اور جے کو لے جاتے ہیں تاکہ وہ بچوں کے ساتھ وقت گزار سکیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کرینہ کپور شوٹنگ کے دوران بھی مجھے فون کالز کرکے تیمور اور جے کے بارے میں پوچھتی ہیں۔ للیتا نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ جوڑی بہت سادہ ہے، سیف اور کرینہ ناشتے میں جو خود کھاتے ہیں اسٹاف کو بھی وہی دیتے ہیں اور کئی بار تو اُنہوں نے اسٹاف کے ساتھ ناشتہ بھی کیا ہے,واضح رہے کہ للیتا ڈی سلوا بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کے لیے بطور نرس اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔