حزب اللہ کا سیکڑوں راکٹس اور ڈرونز سے حملہ؛ اسرائیل کا 2 روزہ ایمرجنسی کا اعلان

Hezbollah attacks with hundreds of rockets and drones; Israel declares a 2-day state of emergency
بیروت: حزب اللہ کے حملوں پر اسرائیل نے 2 روزہ ہنگامی صورت حال کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ بین الااقوامی پروازوں کو معطل کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصر اللہ کے قریبی ساتھی اور سینیئر کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کے مشرقی علاقے میں 320 راکٹوں اور 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرونز کی بارش کردی۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات اور دفاعی نظام آئرن ڈوم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور شہید کمانڈر کے بدلے میں یہ محض ایک ابتدا ہے۔اسرائیل میں 2 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی جب کہ تل ابیب آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئی تھیں جنھیں بعد ازاں بحال کردیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں ائیر فورس کے 100 جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے راکٹ لانچر سائٹس پر حملہ کرکے ہزاروں راکٹس کو اُڑنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔یاد رہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کو بیروت میں 30 جولائی کو حملہ کرکے شہید کیا تھا۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us