سوڈان میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی ، 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، درجنوں افراد ہلاک

Destruction due to dam failure in Sudan, 20 villages were wiped out, dozens of people were killed
سوڈان میں ڈیم منہدم ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ، 30 افراد ہلاک اور 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے مشرقی بحیرہ احمر میں ارباط ڈیم ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہو گیا، اور متعدد لوگوں کو بہا کر لے گیا۔اقوام متحدہ کے مطابق ڈیم سے نکلنے والے پانی نے 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے ۔ ڈیم ٹوٹنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

سوڈان کی مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس بات کا تخمینہ نہیں لگایا کہ کتنے لاپتہ ہیں تاہم ایک مقامی عہدیدار نے سوڈانی نیوز سائٹ کو بتایا کہ کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بحیرہ احمر کی ریاست کے آبی وسائل کے سربراہ عمرو عیسیٰ طاہر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔سوڈانی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور بہت سے دیگر دیہاتی بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے پتھریلی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر چڑھ گئے ہیں۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us