خیبر پختونخوا ، نگران دور میں بھرتی 6 ہزار سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

Khyber Pakhtunkhwa, decision to discharge 6 thousand government employees recruited during the supervisory period
خیبر پختو نخوا حکومت نے  نگران دور میں بھرتی ہونے والے 6 ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ نگران دور میں تمام محکموں میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔

 محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا۔وزیر قانون نے کہا کہ نگران دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کی فہرستیں تیار کر لی گئیں، ملازمین کی فہرستیں مہیا نہ کرنے والے محکموں کیخلاف کارروائی کریں گے۔آفتاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ جن محکموں نے بھرتیوں کیلئے الیکشن کمیشن سے این او سی لی وہ بھی غیر قانونی ہے، اسمبلی میں قرارداد پاس کرکے غیر قانونی بھرتی ملازمین کو فارغ کریں گے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us