مسلمانوں کیلئے الگ ریاست قائم کرکے برصغیرکا نقشہ تبدیل کر کے انگریز اور کانگریس کو تنہا شکست دینے والی تاریخ ساز شخصیت قائداعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح نے گاندھی اور نہرو جیسے سیاستدانوں کو سیاسی میدان میں شکست دی، لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے، پہلے کانگریس کیساتھ آزادی کی جدوجہد میں کاندھا ملایا لیکن جب احساس ہوا کہ الگ ملک کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو مسلمانوں کیلئے علیحدہ ملک کیلئے دن رات ایک کردیا۔