وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنک سالٹ (گلابی نمک) کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے کے اقدامات کی ہدایت لاہور میں ایک اہم اجلاس میں کی ، جس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنےکے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور پنک سالٹ کے لیے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانےکا پلان تیار کرنےکا جائزہ لیا گیا،یہ کم یاب نمک پنجاب میں کھیوڑہ، خوشاب اور میانوالی کی نمک کی کانوں سے نکالا جاتا ہے اور انتہائی بے دردی کے ساتھ کوڑیوں کے مول ایکسپورٹ کر دیا جاتا ہے۔
اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا، مریم نواز شریف نے پنک سالٹ کی اندھا دھند برآمد کی بجائے ویلیو ایڈیشن کے زریعہ تھوڑی مقدار میں پنک سالٹ سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پنک سالٹ کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کا پلان تیار کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا۔دوران اجلاس مریم نواز نے کان کن ورکرز کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لئے اقدامات کا حکم بھی دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ گراں قدر ملکی ذخائر کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے، پاکستان کے لئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، پاکستان کے لیے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیشرفت کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔ انہوں نے کان کنوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی، معدنی نمک کے دنیا میں دوسرے بڑے ذخائر پاکستان میں موجود ہیں۔
پاکستان میں نکلنے والے نمک کو ہمالیائی نمک بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پاکستان میں جہلم سے کوہاٹ کے درمیان پہاڑی سلسلے میں 'جو 300 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر محیط ہے' پایا جاتا ہے۔ گلابی نمک کے ذخائر کھیوڑہ ، خوشاب اور کالاباغ میں کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔آج لاہور میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر نے شرکت کی۔