فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بارپھر فائرنگ

Another shooting near Donald Trump in Florida
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب پیش آیا تاہم واقعہ میں سابق صدر مکمل طور پر محفوظ رہے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور دونوں ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر رواں سال جولائی میں بھی پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us