پیر محل:17 سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی

Peer Mahal: 17-year-old girl became a boy after surgery
جھنگ کے شہر شورکوٹ میں اقراء نامی 17 سالہ لڑکی  آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی۔ پیر محل کی رہائشی اقراء کا طبی مسائل پر چیک اپ کروایا گیا، ضروری سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے اقراء کو لڑکا ڈیکلیئر کر دیا،17سالہ اقراء کو طبی مسائل کے باعث ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔

پروفیسرڈاکٹر محمد سہیل کہتے ہیں اقراء پیدائش کے وقت ہی لڑکا تھا، گھر میں پیدائش ہونے کی وجہ سے پتا نہ چل سکا،میڈیکل کی زبان میں اس معاملے کو’’ جینڈر رسائن‘‘ کہا جاتا ہے۔اہلخانہ نے اقراء کا نیا نام ہمدان رکھا ہے،ہمدان کا کہنا ہے اپنے رب کا شکر گزار ہوں اور طبی ماہرین کا احسان مند ہوں اعلی تعلیم کےبعد ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ہمدان کےوالد حنیف نے کہا پہلے میرے2بیٹے تھے اب3بیٹے ہوگئے ہیں۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us