ٹونگا جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زمین لرز اٹھی

Strong tremors of earthquake in Tonga Islands, the ground shook
ٹونگا جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرالکاہل میں واقع ٹونگا جزائر میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 5 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ 

زلزلے کا مرکز ٹونگا کے دارالحکومت نوکوالافا کے شمال مشرق میں تقریباً 300 کلو میٹر شمال مشرق میں سمندری علاقے میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ٹونگا جزائر میں زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us