ایس سی او اجلاس ، راولپنڈی اسلام آباد میں کل سے میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ

SCO meeting, Rawalpindi Islamabad decided to stop metro bus service from tomorrow
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر 14 سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں میٹرو سروس بند رکھی جائے گی۔ میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق آج 13 اکتوبر تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔

یاد رہے کہ 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ جس میں رکن ممالک چین، روس، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us