عمران خان ہشاش بشاش ہیں،بلڈپریشر نارمل ہے،میڈیکل رپورٹ

Imran Khan is healthy, blood pressure is normal, medical report
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ تحریک انصاف کو موصول ہوگئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر جاری کردی، رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ شام ساڑھے 4بجے کیاگیا۔بانی پی ٹی آئی ہشاش بشاش ہیں،بلڈپریشر نارمل ہے،بانی پی ٹی آئی کو معدے کے مسائل ہیں جن کا علاج پہلے سے جاری ہے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کا طبی معائنہ کرنے کےلیے ذاتی معالج اور شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے انہیں پروفیشنل کوائف پورنے نہ ہونے کے باعث عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےاپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پمز ہسپتال کے 2 ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us