سعودی عرب نے حرمین جانیوالے زائرین کیلئے خوشخبری سنا دی

Saudi Arabia announced the good news for pilgrims visiting Haram
سعودی عرب کی جانب سے عمر زائرین   کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہےسعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے ساز و سامان کی حفاظت کیلئے ’’ لاکرز پروگرام‘‘کے منصوبے کو عملی شکل فراہم کرنے  کیلئے درخواستوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے، اس کام کے لیے حکام نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں
 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین تک منتقل کرنا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حرمین شریفین جانے والے زائرین کو لاکرز منصوبے کے تحت اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دے سکیں گے۔ 




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us