بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات میسر ہیں، جیل سپریٹنڈنٹ

Founder PTI has facilities as per Jail Manual, Jail Superintendent
 سپریٹنڈنٹ جیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات میسر ہیں۔ ڈاکٹر دن میں تین بار چیک اپ کرتے ہیں۔اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی فراہم نہ کرنے کی خبریں درست نہیں۔ اور انہیں جیل مینوئل کے مطابق سہولیات میسر ہیں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خوراک، صحت، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

 جبکہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کے احاطے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہےسپریٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا تیار کرنے کے لیے قیدی باورچی فراہم کیا گیا ہے۔ اور ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چقندر کا جوس، دہی، بسکٹ اور کھجوریں فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، کڑی پکوڑہ، دہی، چپاتی، کولڈ ڈرنگ اور سلاد دیتے ہیں۔ جبکہ رات کے کھانے میں دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ کا جوس اور انگور وغیرہ دیئے جاتے ہیں۔

جیل سپریٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانہ متعلقہ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار ہوتا ہے۔ اور بانی پی ٹی آئی روزانہ سیل کے احاطے میں 2 گھنٹے ورزش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹر دن میں 3 بار بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرتے ہیں۔ اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر اخبار کی سہولت میسر ہے۔

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us