حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے

The government started laying off daily wages employees
وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے ہیں۔اسٹیبلشنٹ ڈویژن نے 30 ستمبر2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردی ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں اسٹیبلشنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے تحت رائٹ سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسٹیبلشنٹ ڈویژن کو 30 ستمبر 2024 کے بعد سے انکی خدمات درکار نہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ باقی وزارتیں اور ڈویژنز بھی اپنے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ خود کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔یاد رہے 3 روز قبل ہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us