حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بوکھلا گئے، انہوں نے اسلام آباد جانے کے متعلق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سےمشورہ مانگ لیا ۔
علی امین گنڈا پور اسلام آباد آئیں گے یا موٹروے پر قیام کریں گے، اس حوالے سے فیصلہ تا حال نا ہو سکا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علی امین نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سےمشورہ مانگ لیا ، علی امین رات کے وقت اسلام آباد آنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کے باعث وزیر اعلیٰ کے پی کے کارکنان کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے ۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اس حوالے سے حکمت عملی بنائے گی ۔ کور کمیٹی کے مشورے کے بعد علی امین گنڈاپور باقاعدہ اعلان کریں گے ۔