اہرامِ مصر کی چوٹی پر چڑھنے والے کتے کیساتھ کیا ہوا؟

What happened to the dog that climbed to the top of the pyramids of Egypt?
اہرام مصر کی چوٹیوں کے اوپر پیراگلائڈنگ کرنے والے سیاح نے مصر کے سب سے بڑے اہرام گیزا کی چوٹی پر ایک کتے کو چہل قدمی کرتے دیکھا جسے دیکھ کر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔
اہرامِ مصر کی چوٹی پر چڑھنے والے کتے کیساتھ کیا ہوا؟
چونکا دینے والی ویڈیو میں ایک کُتا اہرام کی چوٹی پر پہنچا ہوا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو ایلکس لینگ نامی سیاح نے آسمان کی بلندی سے ریکارڈ کی جسے انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جس کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔

سیاح قدیم اہرام پر پیراگلائڈنگ کر رہا تھا، جو 450 فٹ سے بھی زیادہ اونچا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیاح اکثر ان یادگاروں کے اوپر پیرا گلائیڈنگ کرتا رہتا ہے کیونکہ ان اہراموں پر چڑھنا سخت منع ہے۔ ایلکس لینگ نے اہرام کی ہزاروں فٹ کی بلندی پر کچھ حرکت دیکھی۔ جب کیمرا زوم کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک کتا ہے، بتایا گیا کہ وہ کتا پرندوں کا پیچھا کرتے کرتے اہرام کی چوٹی تک پہنچ گیا تھا۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوا کہ کتا وہاں کیسے پہنچا اور یا نیچے کیسے اترا۔غیر متوقع نظارے نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ تحفظ کے خدشات کی وجہ سے اہرام پر چڑھنا سختی سے منع ہے۔بعد ازاں چند ویڈیوز سامنے آئیں جس میں دکھایا گیا کہ اہرام کی چوٹی پر پہنچنے والا نیچے اتر آیا۔ 

اہرامِ مصر کی چوٹی پر چڑھنے والے کتے کیساتھ کیا ہوا؟ایک رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 11 ملین سے زائد سیاحوں نے اہرام دیکھنے کے لیے مصر کا دورہ کیا۔ رواں برس مصر میں 5 لاکھ سے زیادہ سیاح امریکہ سے آئے تھے۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us