سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن نے پاکستان میں بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن کی اجازت مانگ لی۔سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن فلائی عدیل نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی درخواست دی ہے۔
فلائی عدیل کی درخواست اس وقت وزارت ہوا بازی کے پاس زیرغور ہےاور اجازت ملنے پر مذکورہ ایئر لائن پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے سعودیہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرسکتی ہے۔نئی ایئر لائن کے ذریعے پاکستان میں نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔