کار ریسنگ کر کے ویوز حاصل کرنے کا جنون امریکی یوٹیوبر کی جان لے گیا

The obsession of getting views by racing cars has taken the life of an American YouTuber
25 سالہ مقبول ڈریگ ریسنگ یوٹیوبر آندرے بیڈل بدھ کے روز نیو یارک میں ایک کار حادثے میں المناک طور پر ہلاک ہوگیا۔نیویارک پولیس کے مطابق یوٹیوبر اپنی بی ایم ڈبلیو 2023 ماڈل تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کہ اچانک وہ کنٹرول کھو بیٹھا جس سے وہ حادثے کا شکار ہوا۔پولیس نے بتایا کہ آندرے بیڈل کی تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے ایک پول سے ٹکرائی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی سروسز دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر پہنچیں اور آندرے بیڈل کو جمیکا ہسپتال لے گئے، جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہائی وے ڈسٹرکٹ کا اسکواڈ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ویوز اور لائکس کیلئے ’کوبرا‘ سے کھیلنا یوٹیوبر کیلئے جان لیوا ثابت آندرے بیڈل ایک مشہور یوٹیوبر تھے جن کے 59 ہزار 500 سبسکرائبرز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آندرے بیڈل اکثر اسٹریٹ ریسنگ پر مبنی ویڈیوز اور اعلیٰ اقسام کی مختلف گاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرتا تھا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us