سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

Sindh government declares December 27 as public holiday
سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبربروز جمعہ کو صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔سندھ سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

 جس سے پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔تقریبات میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007ء کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر واپس اسلام آباد جا رہی تھیں۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us