صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سے شادی کرلی،ویڈیو وائرل

صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سے شادی کرلی،ویڈیو وائرل
معروف صحافی و تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سما راج سے دوسری شادی کرلی۔تفصیلات کےمطابق سینیئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کو نیا ہمسفر مل گیا، شادی کی تقریبات لاہور کی بادشاہی مسجد کے قریب واقع لگژری ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی، جس میں دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

شادی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں جس میں سابقہ اداکارہ سماراج اور صحافی ارشاد بھٹی کو فوٹوشوٹ کراتے دیکھا جاسکتا ہے، سابقہ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شادی کی ویڈیوز کو شیئر کیا اور کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمعہ تحریر کیا ’اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا‘۔

مزید لکھا کہ ’اللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے،اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے سے نکاح کیا, اللہ ہمیں دنیا، آخرت اور  جنت میں ساتھ رکھے!دوسری جانب صحافی ارشاد بھٹی کی جانب سے تاحال شادی کے بارے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین دونوں کو مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں اور آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔ 

شادی سے قبل دونوں پبلک نیوز چینل کے کامیڈی شو ’ پبلک ڈیمانڈ‘ میں شرکت کرچکے ہیں، جہاں سما راج اور صحافی ارشاد بھٹی سے دلچسپ سوالات کئے گئے جن کے انہوں نے مزاحیہ جواب بھی دیے۔یاد رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ تقریباً دو سال قبل انتقال کر گئی تھیں،کئی ٹی وی پروگراموں میں انہوں نے مشکل وقت میں اپنی پہلی بیوی کی وفا کا ذکر کیا اور دل کھول کر تعریف کی۔



حوالہ 

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us