ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت میں ایک دن کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے فرد بن گئے ہیں جن کی دولت 400 ارب ڈالر کا ہندسہ چھو لیا ہے۔
ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی قدر 350 ارب ڈالر قرار پانے اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 11 دسمبر کو دولت میں 62.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد وہ اب 447 ارب ڈالر کے مالک بن گئے ہیں۔2024 کے دوران ایلون مسک کی دولت اب تک 218 ارب ڈالر بڑھ گئی ہے جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے ان کی ذاتی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔